سٹیٹ بینک نے 3 سالہ جدودجہد کے بعد مالی شمولیت انڈیکس متعارف کرا دیا
کراچی :(دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نےتین سالہ جدودجہد کےبعد مالی شمولیت انڈیکس متعارف کرادیا۔
پاکستانی مالی شمولیت کوجانچنے کیلئے اسٹیٹ بینک کا پاکستان فنائنشل انکلیوژن انڈیکس کا اجراء کردیا، جو پاکستان فنائنشل انکلیوژن انڈیکس عالمی اداروں کی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا۔
سٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان فنائنشل انکلیوژن انڈیکس 69 معاشی عشاریوں کا جامع جائزہ فراہم کرے گا، پی ایف آئی آئی مالی سروسز ، بینکاری اور غیر بینکاری اعدادوشمار کو واضح کرے گا۔
حکام نے کہا کہ پی ایف آئی آئی نے 24ء میں مجموعی مالی شمولیت کی سطح 58.1 فیصد بتائی، پی ایف آئی آئی کے سالانہ نتائج باقاعدگی سے جاری ہوں گے۔
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی اعداد وشمار کی جانچ انڈیکس کی مدد سے بینچ مارک ہدف کے تحت ہوگی۔