روسی ٹک ٹاکر آرینا گلازونوا ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی
تبلیسی: (دنیا نیوز) روسی ٹک ٹاکر آرینا گلازونوا 27 سال کی عمر میں جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ایک دوست کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے حادثاتی طور پر سب وے کی سیڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب آرینا ویڈیو شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر پھسل گئیں، یہ دل خراش لمحہ کیمرے میں بھی محفوظ ہو گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین میں گہرے دکھ اور صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے آن لائن مواد بناتے وقت حفاظتی اقدامات کی اہمیت پر بھی بات چیت شروع کر دی، یہ واقعہ کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے ایک سنجیدہ یاد دہانی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ویڈیوز بناتے وقت احتیاط اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔