ایبٹ آباد و گردونواح میں بارش اور برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

ایبٹ آباد:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد و گردونواح میں بارش اور برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلیات، نتھیاگلی اور ٹھنڈیانی میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلیات میں برفباری کے باعث دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور وقفہ وقفہ سے لوڈ شیڈنگ  بھی جاری  ہے۔

ڈی جی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ موسم کی شدت کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں