روسی وزارت دفاع نے یوکرینی ڈرونز کی مبینہ پرواز کا نقشہ جاری کر دیا

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزارت دفاع نے یوکرینی ڈرونز کی مبینہ پرواز کا نقشہ جاری کر دیا۔

روسی حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرونز نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق ڈرونز کی پرواز کی سمت اور راستے کی نشاندہی نقشے میں کی گئی ہے۔

سربراہ دفاعی کمانڈ نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خطرے کو ناکام بنایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق زمین پر گرے ہوئے مبینہ یوکرینی ڈرون کی فوٹیج پر بریفنگ بھی دی، یوکرین کی جانب سے اس دعوے پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں