ترکیہ میں داعش کے خلاف آپریشن، مزید 125 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران مزید 125 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے میں ملک بھر سے داعش سے جڑے 600 افراد حراست میں لے لیے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق 25 صوبوں میں بیک وقت داعش کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق کرسمس اور نئے سال پر حملوں کی منصوبہ بندی کے باعث ترکیہ میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں