متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش، ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ

فجیرہ: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی شمالی ریاستوں میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فجیرہ، راس الخیمہ اور ام القیون میں بھی بارش برسی، راس الخیمہ کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس پر درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔

خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی تھی، جبکہ نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں