2025 کے اختتام پر عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی

لندن: (دنیا نیوز) 2025کے اختتام پر عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 2025 میں ریکارڈ منافع کے بعد عالمی مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ، لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

ایف ٹی ایس ای 100 نے 2025 میں 21 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا، شرح سود میں کمی اور اے آئی سیکٹر نے 2025 میں مارکیٹس کو سہارا دیا۔

ماہرین کے مطابق 2026 میں مزید تیزی کیلئے شرح سود میں کمی کی تصدیق ضروری ہے، اے آئی سٹاکس کی بلند قیمتوں پر سرمایہ کارتشویش کا شکار ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اے آئی سیکٹر میں این ویڈیا کی سبقت رہی، مالیت 4.5 ٹریلین ڈالر ہوگئی، سونا محفوظ سرمایہ کاری قرار پایا 2025 میں جس کی قیمتوں نے کئی ریکارڈ قائم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں