منشیات فروشوں سے ملی بھگت کے الزام میں 6 پولیس اہلکار معطل
باجوڑ: (دنیا نیوز) باجوڑ میں منشیات فروشوں سے ملی بھگت کے الزام میں 6 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
وقاص رفیق کے مطابق معطل پولیس اہلکاروں کی طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔