بھمبر سے 3 معصوم بچوں کی لاشیں برآمد، والدہ اور آشنا گرفتار
بھمبر: (دنیا نیوز) نواحی علاقے کسچناتر سے تین معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔
برآمد ہونے والے بچوں میں ایک 12 سالہ لڑکا اور دو کم عمر لڑکیاں شامل ہیں، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ بچوں پر تیزاب پھینکنے کے بعد دفن کیا گیا۔
پنجاب اور بھمبر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی والدہ اور اس کے آشنا کو بچوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
واقعے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اہل علاقہ نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا، پولیس کے مطابق شواہد کی بنیاد پر مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔