اسرائیل کا غزہ میں متحرک 37 بین الاقوامی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے والی 37 بین الاقوامی تنظیموں کے لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والی یہ 37 تنظیمیں نئے رجسٹریشن قوانین کے تحت طے شدہ شرائط پوری کرنے میں ناکام رہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ان تنظیموں کے لائسنس یکم جنوری سے معطل کر دیے جائیں گے، تنظیموں نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ اپنے عملے کی مکمل ذاتی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب 10 ممالک نے اسرائیلی حکام کے اس اقدام کی مذمت کی ہے، اسرائیلی اقدام برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں شدید اثرات کے انتباہ کے بعد سامنے آئے ہیں۔