جنگ بندی کا نیا معاہدہ، تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے 18 فوج رہا کر دیے

بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ نے جنگ بندی کے نئے معاہدے کے تحت کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے بعد بھی 20 دنوں تک جھڑپیں جاری رہیں، اس دوران 100 سے زائد افردا ہلاک ہوئے جبکہ 5 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد دو روز قبل تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا دیا تھا۔

تھائی فوج کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا کے 250 سے زائد ڈرونز تھائی فضائی حدود میں دیکھے گئے، اس پر کمبوڈیا کے وزیر خارجہ نے سرحد پر ڈرونز کی پرواز کو محض ایک چھوٹا سا مسئلہ قرار دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں