واہ کینٹ میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون قتل

واہ کینٹ: (دنیا نیوز) واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار کالونی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ ایک ہفتہ قبل قطر سے اپنے چچا شوکت اور فیصل کے ہمراہ پاکستان آئی تھی، مقتولہ کی لاش ہسپتال منتقلی کے دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لی، پولیس نے سب انسپکٹر آصف اقبال کی مدعیت میں غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقتولہ کی بہن ثنا خان نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری ہمشدرہ کو غیرت کے نام پر صلاح مشورہ کرکے قتل کیا گیا، تمام افراد گھر میں بیٹھ کر مشورہ کرتے رہے، ان کی باتیں سنیں، ولید اور اسرار نے پستول سے میری ہمشیرہ سمیرا عزیز کو گولیاں ماریں۔

ثنا خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بہنوئی کو سمیرا عزیز کے غیر مرد سے فون پر بات کرنے کا شک تھا، سمیرا عزیز کو صلاح مشورے سے میرے بہنوئی سلیمان کے ایما پر قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں