لاہور: اچھرہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں سی سی ڈی کوتوالی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فیضان باکسر کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ڈی کی ٹیم زیر حراست ملزم کو نشاندہی کیلئے شیخوپورہ لے جا رہی تھی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے ساتھیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فیضان باکسر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی سی ڈی کا کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، ہلاک ملزم کے خلاف قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں