پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، کرائے کم ہوئے نہ عوام کو ریلیف نہ مل سکا
لاہور: (دنیا نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی مگر عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔
حکومتی احکامات کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، پٹرول 10 روپے 28 پیسے فی لٹر سستا ہوا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی ہوئی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے بین الاضلاعی کرائے کم کر دیئے، لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کر دی۔
لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 سے کم کرکے 1850 روپے، پشاور کا کرایہ 2610 روپے سے کم کرکے 2530، ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے کردیا گیا، فیصل آباد کا کرایہ نو سو اسی روپے مقرر کردیا۔
دوسری جانب حکومتی اعلان کے باوجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں برقرار رہیں اور وہ کرائے کم نہ کرنے پر بضد رہے۔