روسی صدر کا یوکرین میں بفر زون کی توسیع کا حکم
ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن نے 2026 میں یوکرین میں بفرزون کی توسیع کا حکم دے دیا۔
عالمی میڈیا نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری گیراسیموف کے حوالے سے بتایا کہ روسی افواج شمال مشرقی یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہیں، انہوں نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بفر زون کو وسیع کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ولاد یمیر پیوٹن نے یوکر ین کے علاقوں سومی اور خارکیف میں (جو روسی سرحد کے قریب واقع ہیں) اس جگہ کو وسیع کرنے کا حکم دیا ہے جسے ماسکو بفر زون قرار دیتا ہے۔
چیف آف سٹاف نے نارتھ فوجی گروپ کے دستوں کا معائنہ کیا، یہ فورس جو 2024ء کے اوائل میں تشکیل دی گئی تھی، شمال مشرقی یوکرین میں سرحد پر بفر زون قائم کرنے اور مزید پیش قدمی کے حصول کے لیے وہاں موجود یوکرینی افواج کو پیچھے دھکیلنے کا کام کر رہی ہے۔