فراڈ، مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر صدر چیس فیڈریشن معطل
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر محمد وقار کو فراڈ، مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر معطل کر دیا۔
پی ایس بی کے مطابق آڈٹ کلیئرنس تک جنرل سیکرٹری عمرخان اور خزانچی راجہ گوہر بھی معطل رہیں گے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے غیر منظور شدہ عہدے پر تعینات محمد وقار کی خدمات کو بھی واپس لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پاکستان شطرنج فیڈریشن کے تمام متعلقہ بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹ اکاؤنٹس کو حتمی فیصلے تک بلاک رکھا جائے گا۔