وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔