موبائل فونزکی درآمدات میں 40.51فیصداضافہ ریکارڈ

موبائل فونزکی درآمدات میں 40.51فیصداضافہ ریکارڈ

5ماہ میں درآمدات پر801.13ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی پی) موبائل فونزکی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر40.51فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں موبائل فونزکی درآمدات  پر 801.13 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.51فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر570.18 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات پر156.56 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جو نومبر 2024 کے مقابلہ میں 4.81فیصدزیادہ ہے ،نومبر 2024میں موبائل فونزکی درآمدات پر149.37ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر  8.30 فیصدکی کمی ہوئی، اکتوبرمیں موبائل فونزکادرآمدی بل 144.56ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں