ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 3ہزار 700روپے سستا
تولہ سونا 4لاکھ 82ہزار 462،دس گرام4لاکھ 13ہزار 633کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر کی قدرگھٹ گئی ،ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.96 روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کے اضافے سے4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کی کمی سے 9 ہزار 425 روپے ہوگئی۔