پاک فوج کی پاک افغان سرحد پر 50 مقامات پر کارروائیاں، دشمن کے کئی ٹھکانے تباہ

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

پاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کارروائیاں کی گئیں۔

پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کیں، ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا، کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں