موٹر سائیکلز کی درآمدات میں 107.69 فیصد اضافہ

موٹر سائیکلز کی درآمدات میں 107.69 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)موٹر سائیکلز کی ملکی درآمدات میں دسمبر 2025 کے دوران 107.69 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 8.1ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2024 کے دوران موٹر سائیکلز کی درآمدات کی مالیت 3.9 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح دسمبر 2024 کے مقابلہ میں دسمبر 2025 کے دوران موٹر سائیکلز کی درآمدات میں 4.2 ملین ڈالر یعنی 107.69 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں