او ورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ، بیرسٹر امجد ملک

او ورسیز پاکستانیوں کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ، بیرسٹر امجد ملک

کراچی(این این آئی)اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ او ورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور اس کی ٹیم اس کام کے لئے دن رات کوشاں ہے، پارلیمنٹ میں سیٹیں اور ووٹ کے حق جیسے مقاصد کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کو متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے ،اوورسیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام ہر ماہ آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام اور اوورسیز سہولت مرکز لاہور کا قیام اس منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی چینل کی سالگرہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے گزشتہ دور حکومت میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کوئی فلاحی اقدام نہیں اٹھایا گیا بلکہ انہیں ایک مذموم سازش کے تحت تقسیم کر دیا گیا اور اوورسیز کے فلاح و بہبود کی داد رسی کے تمام ادارے غیر فعال کر دیے گئے ۔اب موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبو د کے لئے کام کررہی ہے اور اس کے نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ جب تک اوورسیز پاکستانی متحد نہیں ہونگے وہ اپنے کسی مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ،خواہ پارلیمنٹ میں سیٹیں ہوں یا ووٹ کا حق ہو، ہمیں ان مقاصد کے حصول کے لئے متحد اور متفق ہونے کی ضرورت ہے ۔چیئر مین بورڈ آف گورنرز اور پی ایف سید قمر رضا نے خصوصی طورپر تقریب میں شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں