تانبے کی برآمدات بڑھ کر 1.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

تانبے کی برآمدات بڑھ کر  1.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے معدنی شعبہ نے عالمی صنعتی سپلائی چین میں مضبوط مقام حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے چین کو معدنی برآمدات میں 2025 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان سے تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی برآمدات بڑھ کر 1.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ایلومینیم خام کی برآمدات میں 4700 فیصد اضافہ ہوا جس کی بدولت برآمدات 14.16 ملین ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئیں، چین کو زنک کی برآمدات 110.90 ملین ڈالر اور کرومائٹ کی برآمدات 89.43 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں