بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

راولپنڈی:(دنیا نیوز) بلوچستان میں فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتَ عامہ کے مطابق بھارتی حمایت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی،شرپسندوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی میں حملے کئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کے ایما پر بزدلانہ کارروائیاں کیں، اِن حملوں کا مقصد مقامی آبادی کی زندگی کو درہم برہم کرنا تھا، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اِسی طرح دہشت گردوں نے ضلع گوادر اور خاران میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں نے دانستہ طور پر 18 بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دو روز میں آپریشنز کے دوران 133دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آوان میں 3 خود کش سمیت92 شرپسندوں کو ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے شرپسندوں کو فوری جواب دے کر علاقہ کلین اپ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں