ملتان سلطانز کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہونے کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی آکشن میں علی ترین کے حصہ لینے کا بھی امکان ہے، متعدد غیر ملکی کمپنیاں بھی آکشن میں حصہ لینے کیلئے بےتاب ہیں۔
ملتان سلطانز کی آکشن کی بیس پرائس 170 کروڑ سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ملتان سلطانز کیلئے ٹیکینیکل پرپوزل جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری ہے۔