آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا جاری کر دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا ’فیل دی تھرل‘ جاری کیا، جو ٹورنامنٹ کے جوش و خروش اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عالمی جنون کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
یہ گانا معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار انی رودھ روی چندر نے کمپوز اور گایا ہے اور اسے دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔