بہاولنگر میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو 3 سالہ بچی سمیت اغوا کر لیا
بہاولنگر: (دنیا نیوز) نواحی علاقے موضع ماڑی میاں صاحب میں مسلح ملزموں نے مبینہ طور پر خاتون کو تین سالہ بچی سمیت اغوا کر لیا۔
اہلخانہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے خانہ بدوش خاتون کو گھر سے اغوا کیا، تھانہ تخت محل پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزموں میں گل بہار، اللہ رکھا، عابد شاملِ ہیں۔
پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، خاتون کو بچی سمیت جلد بازیاب کرا لیا جائے گااور ملزموں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔