اماراتی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ابوظہبی : (دنیا نیوز) اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبد الله بن زاید کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے رابطے کے دوران غزہ کی صور تحال اور انسانی امداد بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔
اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر عملدرآمد کی حمایت کی، غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش مشکلات کم کرنے پر زور دیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان سوڈان میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سوڈان میں خود مختار سول حکومت کے قیام کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔
اماراتی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گفتگو کے دوران خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔