بہاولنگر: نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر 2 طالبات کو اغوا کر لیا
بہاولنگر: (دنیا نیوز) فقیر والی کے نواحی گاؤں 431 سکس آر میں نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے زور پر 2 طالبات کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق اغوا ہونے والی دونوں طالبات سگی بہنیں ہیں، ملزمان نے دونوں بہنوں کو زبردستی گھر میں گھس کر اغوا کیا۔
اغوا ہونے والی طالبات میں 15 سالہ عروج فرسٹ ایئر کی طالبہ ہے جبکہ اس کی بہن 17 سالہ زارہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے، پولیس تھانہ فقیروالی نے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔