شہر قائد میں ذاتی رنجش پر ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب پیش آیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی رنجش کا معلوم ہوتا ہے، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔