کوہستان میگا سکینڈل: مرکزی ملزم قیصر اقبال کا بیرون ملک مزید جائیداد کا سراغ مل گیا
پشاور: (دنیا نیوز) کوہستان کے 40 ارب روپے مالیاتی سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
مرکزی ملزم قیصر اقبال کے بیرون ملک مزید جائیداد کا سراغ مل گیا، نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے دبئی میں اپنی اہلیہ کے قریبی رشتہ دار کے نام پر27 کروڑ سے زائد مالیت کا پلاٹ خریدا، پلاٹ دبئی میں مقیم راحد نامی شخص کے نام پر ہے، مرکزی ملزم قیصر اقبال نے پلاٹ کی تصدیق کر دی۔
سکینڈل میں مرکزی ملزم قیصر اقبال سمیت 8 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، کوہستان سکینڈل میں اب تک 37مزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں، تمام ملزمان کی جائیدادیں منجمد کی جا چکی ہیں، منجمد شدہ جائیدادیں چیئرمین نیب کی ہدایت پر حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔