مصری دارالافتاء نے قرآن مجید کی تفسیر کیلئے اے آئی ایپلیکیشنز کا استعمال ممنوع قرار دیدیا

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصری دارالافتاء نےقرآن مجیدکی تفسیرکے لیے مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز کے استعمال کو ممنوع قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مصری دار الافتاء کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز پر اعتماد کرنا شرعی لحاظ سے ممنوع ہے۔

دار الافتاء کا کہنا ہے کہ مستند ذرائع پر انحصار نہ کرنے سےگمراہ کن معلومات پھیلنے اور غلط فہمیاں پیدا ہونےکاخدشہ ہے، قرآن مجید کی آیات کی تفسیرکے لیے مستند تفاسیر، باوثوق مفسرین اور دینی اداروں سے رجوع کیا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کی ایپلیکیشنز میں چیٹ جی پی ٹی بھی شامل ہے، مصری دار الافتاء کا فتوی ایک سائل کے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں