موجودہ حکومت کا ساتھ مجبوری، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے: گورنر پنجاب

سرگودھا :(دنیا نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا ساتھ مجبوری ہے، آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

شاہینوں کے شہر سرگودھا میں پارٹی تقریب میں شرکت کت لیے سردار سلیم حیدر نے دورہ کیا جہاں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ڈویژنل صدرتسنیم احمد قریشی کے ہمراہ دیگرعہدیداران سمیت جیالوں نے بھرپوراستقبال کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ سرگودھا کے غیور عوام نے پیپلز پارٹی پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کو مقدم رکھا، پیپلزپارٹی کسان، تاجر، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تمام اداروں کو مضبوط اور خوشحال کیا، کہ عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ہماری پارٹی نے برسرِ اقتدار  آ کر زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ملازمتیں فراہم کیں۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کا ساتھ محبت سے نہیں مجبوری کے ساتھ دیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی کے عہدیداران، کارکن اور جیالے باہر نکلیں اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں، ملک کے آئندہ وزیراعظم چیئرمین پیپلزپارٹی ہی ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں