ملک میں تفریق پیدا ہو گئی، صوبے کا وفاق سے رشتہ آئین میں لکھا گیا: شاہد خاقان عباسی

پشاور:(دنیا نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں تفریق پیدا ہو گئی صوبے کا وفاق سے رشتہ آئین کے اندر لکھا گیا۔

 خانہ فرہنگ ایران پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر دہشتگردی ہو رہی ہے تو اس کا مقابلہ کرنا ہم سب پر لازم ہے ، صوبہ کے چیف منسٹر کی عزت کرنا بھی ضروری ہے، یہ آئینی عہدے ہیں یہ عوامی منتخب نمائندے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب یہ ان کی بھی ذمہ داری ہے کہ عوام کی فلاح بہبود کے لئے کام کریں، اگر صوبے کے لئے وفاق مشکلات پیدا کرتا ہے تو ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ملک میں تفریق پیدا ہو گئی ہے، صوبے کا وفاق سے رشتہ آئین کے اندر لکھا گیا ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہم سب کو صوبوں کا احترام کرنا چاہیے، ملک کے اندر سکیورٹی مسئلے پر یک زبان رہنا ضروری ہے، جو بھی آپس کی مشکلات ہیں رنجشیں ہیں ان کو دور کر کے یکجا ہونا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبہ اکیلا نہیں چل سکتا، وفاق صوبہ کے ساتھ ہوگا تو چلے گا، ملک کے اندر قانون کا احترام نہیں ہوگا تو صوبہ کیسے ترقی کرے گا، نوجوانوں کو روزگار نعروں سے نہیں بلکہ ملکی معیشت مضبوط کرنے سے ملے گا ۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرنا ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری ہوئی تو اس سے حکومت کی جان چھوٹ گئی ہے ، پی آئی اے کی نجکاری کسی ایک شخص کے لئے نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں