گوجرانوالہ: پھوپھی نے 3 سالہ بھتیجی قتل کرکے لاش پھینک دی، ملزمہ گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) تھانہ وزیر آباد کے علاقہ میں 3 سالہ بچی کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تین سالہ عیشا کو اس کی پھوپھی نے گلہ دبا کر قتل کیا، پولیس نے ملزمہ عروج کو گرفتار کر لیا، ملزمہ عروج اپنی تین سالہ بھتیجی کی پرورش کر رہی تھی، ملزمہ نے اعتراف کیا کہ عیشا کی وجہ سے شادی میں تاخیر ہو رہی تھی۔
ملزمہ نے اعتراف جرم میں مزید بتایا کہ عیشا کو گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش کو پھنک دیا تھا، پولیس نے ملزمہ عروج کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔