روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوانے کی تجویز دی۔
کمیٹی میں کہا گیا کہ پارلیمانی وفد ہر برس مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائے گا، وفد میں شامل ارکان کے اہلخانہ بھی ہمراہ جا سکیں گے، عوام کی طرف سے وفد مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کرے گا۔
کمیٹی چیئرپرسن شگفتہ جمانی نے کہا پارلیمانی وفد کے اخراجات قومی اسمبلی اٹھائے، سپیکر ہی وفد کے ارکان نامزد کریں گے، اعجازالحق نے وفد کے ارکان کی تعداد 7 سے بڑھا کر 10 کرنے کی تجویز دیدی۔
ثمینہ گھرکی نے کہا وفد کی تعداد کم ہونے پر باقی ارکان میں غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔