گوجرانوالہ: خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا ملزم پکڑا گیا
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ذیشان گورونانک پورہ کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضہ سے حساس ادارے کے کارڈ برآمد کر لئے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کے خلاف مزید کارروائی بھی شروع کر دی گئی، حقائق جلد عوام کے سامنے بھی لائے جائیں گے۔