امریکا: پالتو کتا 10 برس بعد اپنے مالکان سے مل گیا
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں گمشدہ پالتو کتا 10 برس بعد اپنے مالکان سے مل گیا۔
امریکی جانوروں کے شیلٹر نے ایک فیملی کو ان کے بچھڑے ہوئے پالتو کتے سے 10 برس سے زائد عرصہ بعد ملوا دیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں موجود میامی ڈیڈ اینیمل سروسز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ اس ماہ کی ابتدا میں ایک کتے کو شیلٹر میں لایا گیا اور اس کی مائیکرو چپ کو سکین کیا گیا۔
چپ سے معلوم ہوا کہ کتے کا نام بٹر کپ ہے، اس کی عمر 15 سال ہے اور یہ 10 برس سے گمشدہ ہے۔
مائیکرو چپ کی مدد سے شیلٹر ملازمین نے بٹرکپ کے مالکان سے رابطہ کیا اور ان کو برسوں سے بچھڑے پالتو جانور سے ملوا دیا جس کے بعد شیئر کی گئی پوسٹ میں شیلٹر نے لکھا کہ ایسے لمحات ہمیں بتاتے ہیں کہ مائیکرو چپ کیوں ضروری ہے۔