کشمیر پر بھی خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر ہے: مشعال ملک
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ غزہ کی طرح کشمیر پر بھی خصوصی بورڈ آف پیس کا قیام ناگزیر ہے۔
اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج کشمیری بھارتی یومِ جمہوریہ پر یومِ سیاہ منا رہے ہیں، بھارت کشمیری عوام کا حقِ خود ارادیت مسلسل پامال کر رہا ہے، عالمی امن کی ہر کوشش میں کشمیر کو مرکزی ایجنڈا بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرات لاحق، فوری رہائی ضروری ہے، سن 2000 کے امن عمل کو دوبارہ بحال کیا جائے، کشمیر کا منصفانہ حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے حساس اور خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امنِ عالم کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، پاکستان کا امن کے پلیٹ فارم پر آگے بڑھنا ایک مضبوط اور واضح پیغام ہے۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی امن کے وعدوں کی تکمیل کی یاد دہانی کراتی ہوں، اگر بورڈ آف پیس واقعی امن کے لئے ہے تو کشمیر کو اس کے ایجنڈے میں شامل کرنا ہوگا۔