کشمیری پیر کو بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

مظفرآباد:(دنیا نیوز) بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم سیاہ منائیں گے۔

پیر کو دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف احتجاج کیا جائے گا،کل جماعتی حریت کانفرنس ، پاسبان حریت سمیت مختلف تنظیمیوں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اِسی طرح ، یوم سیاہ منا کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ بھارت جمہوری نہیں جارح ملک ہے، اُس نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 78 برسوں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت نے 5 لاکھ کشمیری شہید کیے ہیں ،آزادی مانگنے پر حالیہ 36 برسوں میں 96 ہزار 481 کشمیری شہید کئے گے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم تین دہائیوں میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔

ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کشمیری تین دہائیوں کے حراست میں لئے گے ، گزشتہ تین دہائیوں میں کھربوں روپے سے زائد مالیت کی املاک بھی تباہ کردی گئیں،

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے، کشمیری یوم سیاہ منا کر عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ بھارت سے کشمیریوں کو آزادی دلوائی جائے، کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں