لاہور: غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے خاتون جاں بحق
لاہور: (دنیا نیوز) پی آئی اے روڈ پر شیزان بیکری انم پلازہ کے قریب غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
افسوسناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق غبارے بھرنے والی ہوا کی ٹینکی پھٹنے کی اطلاع موصول ہونے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کے باعث 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 ماہ کی بچی جویریہ اور 24 سالہ انعام زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔