یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ پر درآمدی ڈیوٹی مقرر

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) ایف بی آر نے ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کیلئے نئی پرائس ویلیوایشن کر دی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق چین سے درآمدی 16 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.78 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی، چین کے علاوہ دیگر ملک سے درآمدی 16 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی۔

چینی امپورٹڈ 32 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 0.87 ڈالر کے حساب سے عائد کی جائے گی، چین کے علاوہ دیگر ممالک سے 32 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.13 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی۔

چین سے درآمد 64 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.17 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی، چین کے علاوہ دیگر ممالک سے امپورٹڈ 64 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 1.52 ڈالر عائد کی جائے گی۔

چین سے منگوائی جانے والی 128 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 2.60 ڈالر کے حساب سے عائد ہو سکے گی، چین کے علاوہ دیگر ممالک سے امپورٹڈ 128 جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 3.38 ڈالر عائد ہو سکے گی۔

بتایا گیا ہے کہ چین سے درآمد 512 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 3.99 ڈالر کے حساب سے عائد ہو سکے گی، دیگر ممالک سے امپورٹڈ 512 جی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 5.18 ڈالر عائد ہو گی، چین سے امپورٹڈ ون ٹیرا بائٹ یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 7.64 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی، دیگر ممالک سے امپورٹڈ ون ٹیرا بائٹ جی بی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 9.93 ڈالر ہو گی۔

چین سے امپورٹڈ 2 ٹی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 14.76 ڈالر کے حساب سے عائد ہو گی، چین کے علاوہ دیگر ممالک سے امپورٹڈ 2 ٹی بی کی یو ایس بی پر کسٹمز ڈیوٹی 19.18 ڈالر عائد ہو گی، نئی یو ایس بی، فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ کیلئے کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کیلئے ایف بی آر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں