کراچی:اے این ایف کی 7 کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی 7 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں گجرات، ہری پور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، مستونگ اور لاہور میں کی گئیں ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 255 کلو300 گرام چرس برآمد کرلی گئی، جبکہ مزید کارروائیوں میں 347500 عدد کل وزنی 240 کلو ٹراما ڈول، 49800 نیکسس کل وزنی 18.150کلو گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
علاوہ ازیں، کارروائیوں کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔