وزیراعظم کی مصروفیات: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس پہلے پیر اور پھر منگل کے روز طلب کیا گیا تھا۔