نوازشریف کا خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہار تعزیت
لاہور:(دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس ‘ پر اپنے بیان میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 2, 2026
اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے، غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔
صدر مسلم لیگ ن نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔