بلاول بھٹو کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں سرویلنس بڑھانے اور کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کا حکم

دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے اور افغانستان کی سرحد پر جارحیت سمیت مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی مختصر تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں