ایران سے مزید پاکستانی طلبہ دوسرے روز بھی وطن واپس پہنچے، تعداد155 ہوگئی

گوادر:(دنیا نیوز) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، دو روز میں 155طلبہ وطن پہنچ گئے

حکومتی ذرائع کے مطابق کشیدہ صورتحال کے باعث ایران میں زیرِتعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد نے گبد ریمدان بارڈر کا رخ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زنجبار میڈیکل، المصطفیٰ، ارزمگان میڈیکل سائنسز اور کرمان یونیورسٹی کے طلبہ وطن واپس پہنچنے والوں شامل ہیں، واپس آنے والوں میں ایک غیر ملکی کروشین باشندہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنرگوادر کا کہنا تھا آج مختلف ایرانی جامعات کے 58 طلبہ سمیت 104 پاکستانی شہری وطن پہنچے ہیں، دو روز میں سرحد عبور کرکے وطن واپس آنے والے 63 طلبہ سمیت مجموعی تعداد 155 ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں