قصور میں پاور لومز سے 25 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برامد
قصور: (دنیا نیوز) قصور میں تھانہ بی ڈویژن کے علاقے چاہ بلندے والا میں پاور لومز سے پھندا لگی لاش برامد ہوئی۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ بی ڈویژن نے لاش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو قتل کیا گیا یا اس نے خود کشی کی تاحال کچھ نہیں کہہ سکتے، مرنے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ علی کے نام سے ہوئی ہے، علی رکن پورہ کا رہائشی اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
نوجوان رات گھر سے پاور لومز آیا مگر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد واپس گھر نہ آیا، تلاش شروع کی گئی تو پاور لومز کے کھاتے میں پھندا لگی لاش دیکھ کر کہرام مچ گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔