وزیراعظم کی دعوت پر اپوزیشن کا موقف سامنے آ گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی دعوت پر اپوزیشن کا موقف بھی سامنے آ گیا۔

اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے سکیورٹی بریفنگ پارلیمنٹ میں دینے کا مطالبہ کر دیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کوئی بریفنگ بلائی ہے، ہمارا موقف ہے کہ بریفنگ مخصوص ارکان کو نہیں پوری پارلیمنٹ کو دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ یہ بات آپ وہاں (وزیراعظم کے سامنے) کر دیں، میں نے کہا ہے کہ ساتھیوں سے مشورہ کریں گے۔

محمود اچکزئی بہتر ہو گا بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس یا کم از کم سینیٹ میں دیں، خطے کے حالات خطرناک ہیں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، کل صبح تک حکومت کو فیصلے سے آگاہ کر دیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں