بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے اور یہ ملاقات طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انجام دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جہاں دونوں تقریباً چالیس منٹ تک ایک ساتھ موجود رہے۔

ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی خیریت معلوم کی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ ملاقات جیل مینول کے تحت کرائی گئی اور تمام ضابطہ کار کی پابندی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں